Saturday, May 15, 2021
spot_img

اداکارہ عروہ حسین کو کس کام سے انکار کا آج بھی افسوس ہے؟

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل عروہ حسین مشہورہونے والے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے کردار کوٹکھرانے پر آج بھی افسوس کرتی ہیں۔

اداکارہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا وہ بھی معروف ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کا حصہ تھیں اور انہوں نے ڈرامے کے کچھ منظر بھی عکس بند کروائے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں رومی کی ٹیچرمس ہانیہ کا کردار ادا کررہی تھیں لیکن اسی دوران وہ اپنی فلم ’ٹچ بٹن‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھیں۔ فلم کے ایک کردار کے بیرون ملک جانے کے باعث انہیں اپنے کچھ مناظران کے ساتھ وقت سے پہلے عکس بند کروانے پڑگئے جس کی وجہ سے انہوں نے ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں مس ہانیہ کے کردارکے لیے منع کردیا، حتی کہ وہ ڈرامے کے کچھ منظرعکسبند کرواچکی تھیں اورڈرامے میں ان مناظرکو پذیرائی بھی ملی۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں آج بھی اپنے اس فیصلے پر افسوس ہے کہ انہوں نے اس ڈرامے میں کام سے کیوں منع کیا۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img