Saturday, May 15, 2021
spot_img

جاوید شیخ نے والد کے پیسے چوری کئے تو کیا سزا ملی؟

سینئر اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ اداکار بننے کے لیے والد کے پیسے چرانے پر الٹا لٹکا کر پٹائی ہوئی تھی۔

جاوید شیخ نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12،13 سال کی عمر میں والد صاحب کی جیب سے 100 روپے چرائے تھے، جس کے بعد اپنے دوستوں کے سے ساتھ اداکار بننے کے لیے لاہور کی ٹرین میں سوار ہوگیا، میں بہت خوش تھا اور والد صاحب کے پیسوں سے ٹرین میں بیٹھ کر لڈو کھا رہا تھا تاہم بدقسمتی سے والد صاحب کو پتہ چل گیا اور انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر مجھے ڈھونڈنا شروع کیا، والد صاحب ڈھونڈتے ڈوھونڈتے اسٹیشن تک پہنچے اور مجھے گردن سے دبوچ لیا جس کے بعد گھر میں الٹا لٹکا کر میری پٹائی ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری پہلی گرل فرینڈ فرنچ خاتون تھی، میری اس سے کراچی میں ملاقات ہوئی لیکن وہ پیرس میں رہتی تھی اور یہاں چھٹیاں گزارنے کے لیے آئی ہوئی تھی، اس وقت میں کچھ نہیں تھا لہذا گرل فرینڈ سے ملنے فرانس جانے کے لیے والد صاحب کی گاڑی بیچی اور ٹکٹ لے کر چلا گیا تھا جس پر مجھے ایک بار پھر والد صاحب نے مارا تھا۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img