Saturday, May 15, 2021
spot_img

کرونا وائرس: ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے بروقت انتظامی کارروائی نہیں ہوئی: اسد عمر

اسد عمر نے کہا ہے کہ پورے خطے میں برطانوی کورونا وائرس پھیلا ہے، ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے بروقت انتظامی کارروائی نہیں ہوئی، گزشتہ دس روز میں انتظامیہ نے کارکردگی دکھائی، پابندیوں پر عمل کر کے ہی وبا سے بچا جاسکتا ہے، عید کے بعد تمام شہریوں کیلئے ویکسی نیشن کا عمل کھول دیں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام اباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاید لوگوں کے دلوں سے کورونا کا خوف ختم ہو گیا ہے، پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا میں وبا کا پھیلاؤ زیادہ ہے، کورونا مریضوں میں اضافے کے باعث ہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ 13 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی، روزانہ 60 سے 70 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے، 9 لاکھ سے زائد ویکسین ابھی دستیاب ہیں، عید کے بعد ویکسی نیشن کی تعداد ڈیڑھ سے 2 لاکھ تک لے جانا چاہتے ہیں، دنیا بھر میں ویکسین کی جتنی طلب ہے اتنی سپلائی نہیں ہے، پہلی ترجیح ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگانا تھا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 118 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 619 ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 920 ہوگئی۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img