Saturday, May 15, 2021
spot_img

ماؤس کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے، مگر کیوں؟

گیمنگ ماؤس بنانے والی مشہور کمپنی ’ فائنل ماؤس‘ نے ’ٹوئچ‘ ( گیمنگ کی لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کرنے والی امریکی کمپنی) کے اسٹریمر کو ہیروں سے مزین ماؤس کا تحفہ دے دیا۔

اسٹریمر سُمٹ1 G نے اپنےٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس ’ڈائمنڈ‘ ماؤس کی رونمائی کرتے ہوئے اپنے ناظرین کو بتایا کہ انہیں حال ہی میں فائنل ماؤس نے اس قیمتی ماؤس کاتحفہ دیا ہے۔

ہیروں سے مرصع یہ ماؤس کمپنی کی اسٹار لائٹ 12 سیریز کا آنے والا نیا ماؤس ہے۔ تاہم اسے سُمٹ کے کے لیے ہیروں سے سجایا گیا۔ سُمٹ نے لائیو اسٹریمنگ میں اپنے مداحوں سے گفتگو میں کہا کہ’ اس ماؤس کی قیمت ایک لاکھ ڈالر( پاکستانی کرنسی میں یہ قیمت تقریبآ ایک کروڑ 53 لاکھ 20 ہزار روپے ) ہے جو اسے مہنگا ترین ماؤس بناتی ہے۔‘ انہوں نے اسے ’ مائی فرسٹ پیس آف جیولری‘ قرار دیتے ہوئے روز رات کو تجوری میں لاک کرنے کاارادہ بھی ظاہر کیا۔

سُمٹ کو یہ قیمتی تحفہ دینے والی کمپنی فائنل ماؤس کا کہنا ہے کہ یہ ان کی آنے والی Starlight-12 سیریز کا ماؤس ہے جو کسی بھی تار اور بنا تار والے ماؤس سے زیادہ تیز رفتا ر ہے۔

فائنل ماؤس کے مطابق Starlight-12 ماؤس کو زمین پر پائے جانی والی سب سے ہلکی دھات میگنیشم الائے سے بنایا گیا ہے۔ صرف 37 گرام وزن کے حامل Starlight-12 ماؤس کی بیٹری لائف دو ماہ ہے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img