Saturday, May 15, 2021
spot_img

انڈسٹری کیلئے حکومتی سطح پر دلچسپی سے فنکاروں کے حوصلہ بلند ہونگے: حریم فاروق

فلم پروڈیوسر اور اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر فلم و ٹی وی انڈسٹری کیلئے دلچسپی شوبز انڈسٹری کیلئے خوش آئند امر ہے، اس سے فنکاروں کو ہی نہیں فلم سازوں کے بھی حوصلہ بلند ہو جائیں گے۔

حریم فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں روایتی فلموں کا خاتمہ کر کے بین الاقوامی معیار کی پروڈکشنز پر توجہ دینی چاہئے. ان کی نمائش کیلئے جدید رسائی کے ذرائع بھی استعمال کرنے ہوں گے، کورونا کے باعث بھارتی فلمسازوں نے اپنی فلمیں سوشل ویب اداروں پر ریلیز کرنا شروع کر دی ہیں، ہمیں بھی اس حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک آدھی درجن فلمیں پروڈیوس کرچکی ہوں ۔ میری ریلیز شدہ فلموں کئی ایوارڈز ملنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں رہا۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img