Saturday, May 15, 2021
spot_img

کرونا وائرس کا علاج اب گولی سے بھی ہو گا؟

عالمی جان لیوا وبا کورونا وائرس کے سد باب کیلئے اب ویکسین کی تیاری کے بعد گولیاں بنانے پر کام شروع کر دیا گیا۔ امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کی گولیوں کے ٹرائلز جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کے بعد اب گولیاں بنانے پر کام شروع کر دیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی گولیوں کے امریکہ اور بیلجیئم میں ٹرائلز جاری ہیں، تجربات کی کامیابی کی صورت رواں سال کے آخر میں یہ گولیاں مریضوں کے لیے دستیاب ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق ابھی تک دنیا میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کے علاوہ کوئی دوسری دوا موجود نہیں ہے۔ ویکسین کے اثر نہ کرنے کی صورت میں مریض کو وبا سے بچانے کے لیے یہ گولیاں فراہم کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق25مئی تک 60 سے زائد افراد پر اس نئی دوا کا ٹرائل مکمل کر لیا جائے گا جس کی کامیابی کی صورت میں ٹرائل کا پیمانہ وسیع کر دیا جائے گا۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img