Saturday, May 15, 2021
spot_img

کیا دیوار چین کی تعمیر میں چاول کا استعمال ہوا تھا؟

ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دیوارِ چین کی مضبوطی کا راز شاید چاول میں پوشیدہ ہے کیونکہ تحقیق کے بعد چاول میں موجود نشاستہ اور اس کے اہم اجزا اس دیوار کی اینٹوں سے ملے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2300 سال قبل تعمیر کی گئی دیوارِ چین کی لمبائی 13 ہزار میل ہے جسے ایک غیرمعمولی شاہکار کہا جاسکتا ہے۔ اس میں مِنگ بادشاہت کا تعمیر کردہ حصہ آج تک بہترین حالت میں ہے جس کی کل لمبائی 5000 کلومیٹر سے زائد ہے۔

مِنگ بادشاہت کے عہد میں پکے ہوئے گیلے چاول اور لیموں کا پانی استعمال کیا گیا تھا۔ اس کے آثار اب اس اینٹوں میں ملے ہیں۔ بعض حوالوں سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ان اینٹوں کے گارے میں چاول کا آٹا بھی ملایا گیا تھا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ چینی راج اور ماہرین چاول کی مضبوطی اور تعمیرات میں اسکے استعمال کے قائل تھے اور اسی بنا پر ان کی بڑی مقدار دیوارِ چین میں ملائی جاتی رہی تھی۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img