Saturday, May 15, 2021
spot_img

پکوڑا سینڈوچ بنانے کا آسان طریقہ

کیا آپ نے کبھی پکوڑا سینڈوچ کھایا ہے؟ اگر نہیں تو یہاں جھٹ پھٹ پکوڑا سینڈوچ بنانے کی آسان سی ترکیب بتائی جارہی ہے جو افطار میں ضرور پسند آئے گی۔

اجزا
آلو-250 گرام

کُٹی لال مرچ- ایک کھانے کا چمچ

زیرہ-ایک کھانے کا چمچ

ثابت دھنیا- ایک کھانے کا چمچ

انار دانہ-ایک کھانے کا چمچ

چاٹ مصالحہ- ایک چائے کا چمچ

ہری مرچ-2 عدد

ہرا دھنیا -چوتھائی کپ

بیسن-ایک کپ

بریڈ سلائس-8 عدد

ترکیب
آلو ابال کر اچھے سے میش کرلیں۔

پھر ابلے ہوئے آلو میں نمک ، کْٹی لال مرچ، ایک چائے کا چمچ زیرہ، ایک چائے کا چمچ ثابت دھنیا، ایک چائے کا چمچ انار دانہ، ہری مرچ، دھنیا، چاٹ مصالحہ ڈال کر مکس کرلیں۔

اب بریڈ کے سلائس کو دائرے کی شکل میں کاٹیں۔

ان سلائس میں آلو والا مکسچر لگادیں اور پھر ڈبل روٹی کا دوسرا سلائس رکھیں۔

اس کے بعد بیسن میں نمک ، ایک چائے کا چمچ کْٹی لال مرچ، ایک چائے کا چمچ زیرہ، ایک چائے کا چمچ دھنیا ڈال کر بیٹر بنالیں۔

اب بریڈ کو اس میں اچھے طریقے سے ڈِپ کرنے کے بعد فرائی کرلیں

گرما گرم پکوڑا سینڈوچ کو کیچپ اور چٹنی کے ساتھ افطار میں پیش کریں۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img