Saturday, May 15, 2021
spot_img

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا باقاعدہ شادی کرنے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے رواں برس گرمیوں میں باضابطہ طور پر شادی کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسنڈا نے شادی کی باضابطہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا بس یہ بتایا گیا ہے کہ وہ بوائے فرینڈ سے رواں برس گرمیوں میں شادی کرلیں گی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ جیسنڈا اپنی شادی روایتی دھوم دھام سے کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں کیونکہ جیسنڈا کا ماننا ہے کہ ان کی یہ سب کرنے کی عمر نہیں۔

40 سالہ جیسنڈا 44 سالہ کلارک گیفولڈ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی جو ایک ٹی وی شو کے میزبان ہیں۔

خیال رہے کہ جیسنڈا نے مئی 2019 میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ اب ان کی 2 برس کی بیٹی بھی ہے۔

جیسنڈا آرڈرن اور کلارک گیفولڈ کی ملاقات 7سال قبل اُس وقت ہوئی تھی، جب کلارک پارلیمان میں کسی قانونی تبدیلی کے حوالے سے اپنی شکایت درج کروانے آئے تھے۔

اس اچانک ملاقات کے بعد اُس وقت لیبر پارٹی کی ابھرتی ہوئی سیاست دان جیسنڈا اور کلارک نے کچھ کافی وغیرہ پی اور جلد ہی انہوں نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img