Wednesday, June 16, 2021
spot_img

لفافہ ڈائن: کس خاتون صحافی کی کہانی ہے؟

صحافی برادری پر بنی ویب سیریز لفافہ ڈائن جسے اپنی منفرد اور بولڈ کہانی کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہوئی، اسے 19 مارچ سے پاکستانی اسٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس پر دیکھا جا سکے گا۔لفافہ ڈائن میں مرکزی کردار مشعل خان نے ادا کیا ہے جو کہ ایک ایسی نیوز کاسٹر بنی ہیں، جو طاقت اور پیسے کی فیلڈ میں آنے کے بعد غلط رجحانات کی طرف راغب ہوجاتی ہیں۔
لفافہ ڈائن کو اس کی منفرد کہانی کی وجہ سے کافی سراہا جا رہا ہے، کیوں کہ اس میں خصوصی طور پر میڈیا انڈسٹری کو دکھایا گیا ہے کہ وہاں کس طرح کچھ لوگ اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہیں۔عام طور پر ایسا خیال کیا گیا کہ مذکورہ ویب سیریز کی کہانی کچھ معروف اینکرز و صحافیوں کو ذہن میں رکھ کر بنائی گئی ہوگی۔
تاہم اب اس حوالے سے سیریز کے پروڈیوسر نے بھی وضاحت کردی۔ پروڈیوسر فرحان گوہر نے بتایا کہ انہیں مذکورہ ویب سیریز بنانے کا خیال نیوز چینلز دیکھنے کے بعد آیا۔ان کے مطابق وہ کئی سال سے ’لفافہ‘ صحافت کا سنتے آ رہے تھے تو انہوں نے اسی پر ویب سیریز بنانے کا ارادہ کیا اور پھر ’لفافہ‘ کے ساتھ انہوں نے ’ڈائن‘ کو ملا دیا۔فرحان گوہر نے بتایا کہ ان سمیت کسی کے پاس ’لفافہ صحافت‘ کا کوئی ثبوت نہیں ہے مگر سب لوگ جانتے ہیں کہ ایسا صحافتی انڈسٹری میں ہوتا ہے۔
پروڈیوسر کے مطابق جب انہوں نے مذکورہ ویب سیریز بنانے کا منصوبہ بنایا تو ان کے ذہن میں متعدد خواتین صحافیوں کے چہرے آئے، جن کے حوالے سے ان سمیت ہر کسی نے بہت ساری کہانیاں سن رکھی ہیں۔فرحان گوہر نے کسی بھی نیوز اینکر یا خاتون میزبان کا نام لیے بغیر بتایا کہ ان کے ذہن میں متعدد مشہور چہرے تھے۔
’لفافہ ڈائن‘ کے حوالے سے مشعل خان کا کہنا تھا کہ جب انہیں مذکورہ سیریز میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تو وہ بہت خوش ہوئیں، کیوں کہ انہیں پہلی بار احساس ہوا کہ مذکورہ کردار ہی ایسا موقع ہے، جس کی انہیں کافی عرصے سے تلاش تھی۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,634FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img