Saturday, May 15, 2021
spot_img

مویشیوں کا شکاری ایک چیتا ہلاک دوسرا فرار

سکھر میں روہڑی کے قریب واقع ایک گائوں میں دیہاتیوں نے چیتے کومار دیا، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی چیتا بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔
روہڑی کے گائوں میں کئی روز سے اہل علاقہ کیلئے دہشت کی علامت بنا چیتا علاقے کے کئی مویشیوں کا شکار کر چکا تھا،اہل علاقہ کافی عرصے سے اس شکاری چیتے کو مارنے کی کوشش میں تھے ، مگر انھیں کامیابی نہ مل سکی۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ چیتوں کے حملے سے ان کے قیمتی مویشی مرگئے ہیں، کئی بار محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔گزشتہ روز چیتا شکار کے لیے نکلا تو لوگوں نے کتوں کی مدد سے تعاقب کرکے اسے مار ڈالا جبکہ دوسرا چیتا بھاگ گیا۔اہل علاقہ کے
مطابق ایک چیتے کے مارے جانے اور دوسرے کے فرار ہونے کی اطلاع کے بعد بھی وائلڈ لائف کا عملہ نہیں پہنچا ہے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img