Saturday, April 17, 2021
spot_img

پاکستان کے سب سے بڑے ایٹمی پلانٹ نے کام شروع کر دیا

ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ٹو نے باقاعدہ پیداوارکا آغاز کردیا۔ قومی گرڈ کو 11 سو میگاواٹ ماحول دوست اور سستی بجلی دستیاب ہو گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر ایٹمی توانائی کمیشن نے قوم کو عظیم تحفہ دیا ہے۔ کے ٹو پاور پلانٹ رواں سال مئی میں باقاعدہ کمرشل آپریشن کا آغاز کردیگا۔
انہوں نے کہا کہ کے ٹو پاور پلانٹ پاکستان کا سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ ہے۔ پلانٹ کینپ قومی گرڈ سے منسلک ہو گیا ہے۔ ابتدائی طور پر 105میگاواٹ بجلی کی سپلائی جاری ہے، جبکہ اگلے ماہ کے الیکٹرک کو 500 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ کراچی میں 1100میگاواٹ کا تیسرا پلانٹ2021 کے آخر میں نیشنل گرڈ سے منسلک ہوگا۔وزیر توانائی عمرایوب نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img