Saturday, April 17, 2021
spot_img

ہر سال 16 لاکھ جڑواں بچوں کی پیدائش

آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 16 لاکھ جڑواں بچے پیدا ہورہے ہیں۔ جڑواں بچوں کی پیدائش میں گذشتہ 30 سالوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جرنل ہیومن ری پروڈکشن میں شائع تحقیق کے مطابق جڑواں بچوں کی پیدائش سے متعلق 165ممالک کے 2010 اور 1980 سے پانچ سال کے عرصے میں پیدا ہونے و الے بچوں کے اعداد و شمار اکٹھا کئے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں پیدا ہونے والے ہر 42 میں سے ایک جڑواں بچے پیدا ہورہے ہیں۔ جڑواں بچوں کی پیدائش میں اضافے کی شرح ایشیا میں 32 فیصد جب کہ شمالی امریکامیں 71 فیصد رہی ہے۔تحقیق کے مطابق اس میں اضافے کا سبب حمل کیلئے آئی وی ایف جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال ہے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img