Saturday, April 17, 2021
spot_img

سمندر کی گہرائی میں پیار کرنے والا جوڑا

بھارتی ریاست تمل ناڈو میں سمندر کی گہرائیوں میں محبت کرنے والا جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے وی چننا دورئی اور ایس سویتھا نے اپنی شادی کی رسم کے لیے نیلنکرائی ساحل کے قریب 60 فٹ گہرے پانی کا انتخاب کیا، جہاں جوڑے نے شادی کے روایتی لباس پہن کر غوطے لگائے اور ایک دوسرے کو ہار پہنائے۔
وی چننا دورئی ایک ماہر غوطہ خور ہیں اور اپنی زندگی کے سب سے اہم دن کو بھی اپنے شوق اور مشغلے کے ساتھ منایا۔ اپنے جیون ساتھی وی چننا دورئی کی خواہش کی تکمیل کے لیے سافٹ ویئر انجینئر دلہن سویتھا نے ایک ماہ تک غوطہ خوری کی تربیت حاصل کی۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img