Tuesday, June 28, 2022
spot_img

خطے میں امن و سلامتی کے لیے بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات بحال کرنے پر زور، پاکستانی آرمی چیف

جنرل قمر جاویدباجوہ نے جنوب اور وسطی ایشیا کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے کشمیر تنازعہ کے پرامن حل کو ضروری قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ماضی کو دفن کرکے آگے بڑھنے کا وقت آ گیا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے بعد اب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے بھی خطے میں امن و سلامتی کے لیے بھارت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے پر زور دیا ہے۔ دونوں رہنماوں کا تاہم کہنا ہے کہ پہل بھارت کو کرنا ہو گی۔
پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں دو روزہ سکیورٹی ڈائیلاگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں امن کا خواب اس وقت تک ادھورا رہے گا، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوجاتا اور اب وقت آگیا ہے کہ ماضی کو دفن کیا جائے اور آگے بڑھا جائے۔جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ مستحکم پاک بھارت تعلقات مشرقی اور مغربی ایشیا کو منسلک کرتے ہوئے جنوب اور وسط ایشیا کی صلاحیتیں بروئے کار لانے کی کنجی ہے لیکن یہ صلاحیت دونوں جوہری صلاحیت کے حامل پڑوسی ممالک کے درمیان یرغمال بنی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا ، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ماضی کو دفن کر کے آگے بڑھنے کا وقت ہے، بامعنی مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی ذمہ داری اب بھارت پر عائد ہوتی ہے، ہمارے پڑوسی ملک کو خصوصاً مقبوضہ کشمیر میں سازگار ماحول بنانا ہو گا۔‘‘

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img