Wednesday, June 16, 2021
spot_img

80 کی دہائی کے ڈراموں میں عورت کو مضبوط دکھایا جاتا تھا: مہر بانو

اداکارہ مہربانو نے کہا ہے کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری تنہایاں جیسے کلاسک ڈراموں کی بنیاد پر کھڑی ہے، نئے ڈراموں کا 80ء کی دہائی کے ڈراموں سے موازنہ ناممکن ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہیں حیرت ہوتی ہے کہ کئی دہائیاں پہلے بننے والے ڈراموں میں خواتین کو جس خوب صورت انداز میں بااختیار اور مضبوط دکھایا جاتا تھا وہ آج کے ڈراموں میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو مانتی ہیں کہ انہوں نے بیچاری عورت اور بولڈ کردار ادا کئے ہیں لیکن ہم آج کے ڈراموں کا موازنہ 80 کی دہائی کے کلاسک ڈراموں سے نہیں کرسکتے.

واضح رہے کہ مہر بانو نے مس فائر، داغ، اُف یہ محبت، بنٹی آئی لو یو، بالا، میرے پاس تم ہو، خدا اور محبت 3 سمیت کئی ڈرامہ سیریلز میں شاندار کردار نبھائے ہیں۔ وہ بڑی سکرین پر موٹر سائیکل گرل نامی فلم میں بھی سپورٹنگ کریکٹر میں نظر آئیں۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,634FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img