Wednesday, June 16, 2021
spot_img

ریاض میں نصب سائن بورڈز موضوعِ بحث، شہری تجسس کا شکار!

سعودی عرب کے دارالحکومت میں نصب کیے گئے نئے سائن بورڈز کے حوالے سے مقامی اور غیرملکی سوشل میڈیا پر بحث کرتے نظر آ رہے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاض کی سڑکوں پر لگائے گئے سائن بورڈز پر درج الفاظ کا اصل مقصد شہری اب تک نہیں سجھ پائے اور وہ اپنے حساب سے معنیٰ اخذ کررہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاض میں جدہ، تبوک، ابہا، الاحسا اور دیگر اہم شہروں سے منسوب سائن بورڈز پر لکھے جملوں نے تجسس اور بڑھا دیا ہے۔ تمام سائن بورڈز پر ایک جملہ (لاتروح) ’مت جاؤ‘ لکھا ہے۔

سڑکوں پر نصب سائن بورڈز پر ’لاتروح جدہ‘ (جدہ مت جاؤ)، ’لاتروح تبوک‘ ( تبوک مت جاؤ)، لاتروح الاحسا‘ (الاحسا مت جاؤ) اور لاتروح ابہا‘ (ابہا مت جاؤ) تحریر ہے۔

عوام مذکورہ بالا سائن بورڈ کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔ تمام سائن بورڈز نیلے اور بنفشی رنگ کے ہیں جبکہ ان پر سفید رنگ سے لکھا گیا ہے۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ان کا مقصد ریاض کے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں میں داخلی سیاحت کے تصور کو فروغ دینا ہے۔

جبکہ بعض سمجھتے ہیں کہ لوگوں کو دارالحکومت کے سیاحتی پروگراموں میں دلچسپی لینے پر آمادہ کرنا ہے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,634FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img