Wednesday, June 16, 2021
spot_img

دھوکا دہی کا الزام، مہاتما گاندھی کی پڑپوتی کو سات سال قید کی سزا

جنوبی افریقا میں مہاتما گاندھی کی پڑپوتی کو دھوکا دہی کے الزام میں سات برس قید کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 56 سالہ آشیش لتا کو جنوبی افریقا میں عدالت نے سزا سنائی۔ ملزمہ پر چھ کروڑ رینڈ کی جعلسازی کا الزام تھا۔ یہ رقم بھارتی روپیوں میں بتیس لاکھ پچاس ہزار روپے بنتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آشیش لتا پر صنعتکار ایس آر مہاراج کو دھوکا دینے کا الزام تھا۔ جس پر پیر کے روز عدالت نے انہیں قصور وار قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔ ان پر کیس کا آغاز 2015ء میں ہوا تھا۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,625FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img