Wednesday, June 16, 2021
spot_img

آئی فون صارفین کیلئے “فوکس” نامی فیچر متعارف! فائدہ کیا فائدہ ہو گا؟

اسمارٹ فونز بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کے لیے ایک ایسا زبردست فیچر متعارف کرایا، جس کے ذریعے اُن کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایپل نے آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس میں ’فوکس‘ نامی فیچر شامل کیا ہے، جس کے ذریعے صارفین غیر ضروری اوقات میں آنے والی کالز اور ای میل کو خاموش یعنی میوٹ کرسکتے ہیں۔ اس فیچر کا اعلان گزشتہ روز ورلڈ وائڈ ڈویلیپرز کانفرنس میں کیا گیا۔

ایپل کمپنی کے مطابق صارفین کو یہ سہولت دی جائے گی کہ وہ رات کے وقت میں بس مخصوص لوگوں کو کال یا ای میل کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں، بقیہ آنے والی کالز اور ای میل ان اوقات میں بلاک نہیں ہوں گی بلکہ ان کا نوٹی فکیشن ظاہر نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اگر صارف کے پاس کوئی فون یا ای میل آئے گی تو صارف کو بغیر گھنٹی بجے ایک پیغام موصول ہوجائے گا، جس کے ذریعے بتایا جائے گا کہ فوکس فیچر ان ایبل ہونے کی وجہ سے مذکورہ ای میل یا کال کو ظاہر نہیں کیا جارہا۔

اسی طرح اگر صارف کسی ایسے کو ای میل یا کال کرے گا تو اُسے بتایا جائے گا کہ مذکورہ نمبر یا ای میل فوکس میں شامل نہیں ہے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,634FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img