Wednesday, June 16, 2021
spot_img

کرونا وائرس کے لیبارٹری کی نسبت فطرت کی پیداوار ہونے کا زیادہ امکان ہے: امریکی ماہرین

امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ مہلک ترین وبا کرونا وائرس کے لیبارٹری کی نسبت فطرت کی پیداوار ہونے کا امکان زیادہ ہے.

خبر رساں ادارے واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی تحقیق میں دو امریکی محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس نے قدرتی ذخائر سے جنم لے کر انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مشہور ارتقائی متعدی امراض کے ماہرین نے مارچ 2020 میں معلوم کرلیا تھا کہ اس وائرس کو لیبارٹری میں تیار نہیں کیا گیا نہ ہی وائرس میں لیبارٹری میں کوئی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے، کیوں کہ وائرس کے کلیدی عنصر ٹوٹے ہوئے نہیں ہیں اور فیورین شگاف والی جگہ پر ایسی عجیب خصوصیات ہیں جسے کوئی انسان ڈیزائن نہیں کرسکتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تحقیق سے وائرس کے منصوعی ہونے اور اسے انسانوں میں منتقلی کےلیے بنانے کے نظریات کی نفی ہوتی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ تحقیق نے عالمی ادارہ صحت کی کرونا وائرس کے ابتداء سے متعلق تحقیق‘ وائرس کے قدرتی ماخذ کے بارے میں اصل قیاس آرائی کو مزید تقویت ملتی ہے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,625FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img