Wednesday, June 16, 2021
spot_img

بجلی سے چلنے والی لکڑی کی خوبصورت لیمبورگینی کار

ہرباپ کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی اولاد کو وہ تمام خوشیاں ملیں جس کی انہیں تمنا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے انہیں وہ خوشیاں فراہم کرنے کی تگ و دو میں لگا رہتا ہے۔

ایک ایسی ہی کہانی ویت نام کے ایک شخص کی ہے جس نے اپنے بیٹے کی خواہش اور اسے خوش کرنے کیلئے ایک ایسی کار تیار کی جس کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔

ہنوئی کے رہائشی ٹرونگ وان داو نے اپنے بیٹے کیلئے بجلی سے چلنے والی لکڑی کی جدید اور خوبصورت لیمبورگینی کار بنائی ہے، بچے کا والد ٹرونگ خود بھی کار پینٹر کے شعبے سے وابستہ ہے۔

مضبوط لکڑی سے تیار کی گئی لیمبورگینی سیان روسٹر نامی کار سڑک پر بھی چلنے کے لئے مکمل طور پر قابل ہے، اس کار میں وہ تما خوبیاں موجود ہیں جو ایک جدید اسپورٹس کار میں ہوتی ہیں۔

اس زبردست ایجاد کے بعد ٹرونگ نے فیس بک پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کار کے پاس کھڑے ہو کر اس کا ریموٹ اپنے بیٹے کو دے رہا ہے، یہ تصویر سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کی اور ٹرونگ کی کاوش کو سراہا۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,634FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img