Wednesday, June 16, 2021
spot_img

بھارت: موبائل ایپ کے ذریعے 4 ماہ میں 250 کروڑ روپے کا فراڈ

بھارت میں پولیس نے ایک ایسے گروہ کا پتہ لگایا ہے جو لوگوں کو موبائل ایپ کے ذریعے ان کی رقم کو دوگنا کرنے کا لالچ دے کر ان سے رقم ٹھگ لیتا تھا، گروہ کا ایک کارندہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

اتراکھنڈ پولیس نے 250 کروڑ روپے کے اس دھوکہ دہی کے معاملے میں نوئیڈا سے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ فراڈ صرف 4 ماہ کے عرصے میں کیا گیا تھا۔

ملزم پون پانڈے کے قبضہ سے 19 لیپ ٹاپ، 592 سم کارڈز، 5 موبائل فونز، 4 اے ٹی ایم کارڈز اور ایک پاسپورٹ برآمد ہوا ہے۔ ایس ٹی ایف کی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف کہ یہ رقم کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرکے بیرون ملک بھیجی جا رہی ہے۔

یہ دھوکہ دہی ایک ایپ کے ذریعہ انجام دی گئی۔ اس ایپ کو ملک کے تقریبا 50 لاکھ افراد نے ڈاؤن لوڈ کیا ہوا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے لوگوں کو پندرہ دن میں رقم دوگنا کرنے کا لالچ دیا جاتا تھا۔ دھوکہ دہی میں 15 دن میں پیسہ دگنا کرنے کے لئے پہلے لوگوں سے پاور بینک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کو کہا گیا، جس کے بعد انہیں پندرہ دن میں دوگنا کرنے کا لالچ دیا گیا۔

دھوکہ دہی کا پردہ فاش اس طرح ہوا کہ ہریدوار کے ایک رہائشی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس نے مذکورہ ایپ کے ذریعے رقم دوگنا کرنے کے لئے بالترتیب 93 ہزار اور 72 ہزار جمع کروائے تھے، 15 دن میں اسے دوگنی رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

لیکن جب ایسا نہیں ہوا تو متاثرہ شخص نے تھانے میں شکایت درج کرائی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ رقوم مختلف کھاتوں میں منتقل کردی گئی ہے۔ جب مالیاتی لین دین کا مطالعہ کیا گیا تو پولیس کو 250 کروڑ روپے کی بدعنوانی کا علم ہوا۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,634FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img