Thursday, July 29, 2021
spot_img

آٹھ انچ لمبی پلکوں والی چینی خاتون!

آٹھ انچ لمبی پلکوں والی خاتون دنیا بھر کی نظروں کا مرکز بن گئی. گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس چینی خاتوں کی بعض دیدہ زیب اور طویل پلکیں 8 انچ تک طویل ہیں جن کا وہ بھرپور خیال رکھتی ہیں۔

خاتون کا نام یون جیانژیا ہے اور سب سے پہلے انہوں نے جون 2016ء میں اپنا ریکارڈ قائم کیا تھا اور اس وقت ان کی پلکوں کی اوسط لمبائی 4.88 انچ تھی۔ جب وہ ڈاکٹروں کے پاس گئی تو بہت غور کے بعد اس کے پلکوں میں غیرمعمولی اضافہ تو نوٹ کیا گیا لیکن ڈاکٹر بہت تحقیق کے باوجود بھی اس کی وجہ بیان کرنے سے قاصرہیں۔

یون جیانژیا نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے افسران کو بتایا کہ ’مجھے 2015ء میں پہلی مرتبہ معلوم ہوا کہ میری پلکیں بڑھ رہی ہیں۔ اگرچہ ان کے بڑھنے کی رفتار سست تھی لیکن وہ طویل سے طویل تر ہوتی گئیں۔ میں نے کئی ڈاکٹروں سے اس غیرمعمولی اضافے کی وجہ پوچھی تو وہ اس کی تسلی بخش جواب نہ دے سکے،‘

ڈاکٹروں کے مطابق انہوں نے اس کی جینیاتی وجہ جاننے کی بھی کوشش کی ہے لیکن ان کے خاندان میں کوئی ایسا نہیں جس کی پلکیں اتنی بڑی ہوں، اس لیے وراثتی طبی عوامل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان کی الٹی آنکھ کے اوپر کی پلک کو جب ناپا گیا ہے تو وہ 8 انچ طویل نکلی اور یوں انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img