Wednesday, November 30, 2022
spot_img

روس: طیارے سے انخلا کا نظام خراب، عملے کو اٹھا باہر پھینکا، تین اہلکار ہلاک

روس میں بمبار ہوائی جہاز سے انخلا کے نظام میں خرابی کے باعث عملے کے تین ارکان جان کی بازی ہار گئے.

حادثہ ماسکو سے 145 کلومیٹر جنوب مغرب میں کالوگا کے علاقے میں ایک ایئربیس پرفلائٹ سے قبل چیکنگ کے دوران طیارے سے انخلا کی نشستیں حادثاتی طور پرحرکت میں آنے سے پیش آیا.

روسی وزارت دفاع نے کے مطابق ایک ٹی یو-22 ایم 3 کی طویل رینج بمبار جہاز کا عملہ ٹریننگ مشن کی تیاری کر رہا تھا جب اس کا طیارے سے انخلا کا نظام خراب ہوگیا اور اس نے حادثاتی طور پر عملے کو اٹھا کر باہر پھینک دیا۔

وزارت دفاع نے کہا کہ پیراشوٹ کھولنے کے لیے اونچائی کافی نہیں تھی اور عملے کے چار ارکان میں سے تین زخمی ہو کر چل بسے۔

روسی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شائکوکا ایئربیس پر تعینات بمبار یونٹ کا ایک کمانڈر کرنل بھی شامل ہے۔

ٹی یو 22 ایم 3 ایک سپرسونک ٹوئن انجن لانگ رینج بمبار ہے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img