Thursday, July 29, 2021
spot_img

پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے اسلام آباد سمیت پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہر قسم کے تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے۔

شفقت محمود نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع میں کورونا پھیلاؤ تشویشناک ہے، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کورونا کا پھیلاؤ قدرے کم ہے۔

خیال رہے اس سے قبل این سی او سی کی جانب سے ہر قسم کے تعلیمی ادارے 15 سے 28 مارچ تک بند کیے گئے تھے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img