Saturday, April 17, 2021
spot_img

شمسی توانائی سے چلنے والی ماحول دوست کشتی!

زندگی کا شائد ہی کوئی ایسا شعبہ ہو جس کو سانئس اور سائنسی ترقی نے متاثر نہ کیا ہو، انسان اپنی سہولیات کیلئے آئے روز نت نئی ایجادات سامنے لا رہا ہے، اور اب بننے جا رہی ہے سورج کی توانئی سے چلنے والی ماحول دوست کشتی.

امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک ڈیزائنر نے شمسی توانائی سے چلنے والی ماحول دوست کشتی کا ڈیزائن تیار کر لیا ہے۔

یہ کشتی شمسی توانائی اور ہوا کے ذریعے چلے گی جبکہ کشتی میں 262 فٹ لمبے کاربن فائبر سیل لگیں گے۔

کشتی میں 12 بیڈ رومز اور عملے کے 40 اراکین کے علاوہ 24 مہمانوں کی رہائش موجود ہوگی جبکہ کشتی میں ایک بڑے سوئمنگ پول کے علاوہ ہیلی پیڈ بھی موجود ہو گا۔

525 فٹ لمبے فلوریڈا کے اس بحری جہاز کا شمار دنیا میں اپنی نوعیت کے جہازوں میں ہو گا۔ جس میں سب سے لمبا 590 فٹ بحری جہاز ’’ازم‘‘ ہو گا جو مبینہ طور پر ابوظہبی کے شاہی خاندان کی ملکیت ہے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img