Thursday, August 11, 2022
spot_img

اب انگلیوں کے پوروں سے نکلنے والا پسینہ موبائل فون چارج کرے گا!

امریکی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے ماہرین نے ایک ایسی دلچسپ ایجاد کی، جس کے بعد انگلیوں کے پوروں سے نکلنے والا پسینہ موبائل چارجنگ کا کام کرسکے گا۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ، سان ڈیاگو نے ایک ایسا آلہ یا گیجڈ تیار کیا، جسے اگر ہاتھ کی انگلیوں پر پہن لیا جائے تو ہاتھ کے پسینے سے اتنی بجلی پیدا ہوگی جو اسمارٹ فون یا دیگر ڈیوائسز چارج کرسکے گی۔

رپورٹ کے مطابق پسینے سے بجلی بنانے والی اس مشین کو ’بایو فیول سیل‘ (بی ایف سی) کا نام دیا گیا ہے، اگر آپ اسے رات میں پہن کر سو جائیں یا کی بورڈ ٹائپنگ کے وقت ہاتھ میں پہن لیں تو یہ بجلی پیدا کریں گے۔

منفرد ایجاد کرنے والے سائنس دان جوزف وینگ کا کہنا ہے کہ ’ہماری خواہش ہے لوگ ٹی وی دیکھنے، کھانے پینے یا ہاتھ ملانے کے دوران بھی بجلی پیدا کریں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ویسے تو اس ڈیوائس کو جسم کے کسی بھی حصے کے ساتھ جوڑ کر بجلی بنائی جا سکتی ہے مگر انگلیوں کو بہترین انتخاب اس لیے قرار دیا گیا کیونکہ سب سے زیادہ پسینہ انگلیوں کے پوروں سے ہی نکلتا ہے۔

جوزف کا کہنا تھا کہ ’انگلی کے پوروں سے ایک منٹ میں چند مائیکر لیٹر پیسنہ رستا ہے، جس کی مدد سے 300 ملی جول فی مربع سینٹی میٹر بجلی بنائی جا سکتی ہے‘۔

رپورٹ کے مطابق اس ڈیوائس کو انگلیوں میں پہننے کے بعد وائی فائی یا بلیو ٹوتھ کی مدد سے موبائل چارج کرنا ممکن ہو گا۔

ابھی یہ ڈیوائس تجرباتی مراحل میں ہے، جسے کامیابی ملنے کے بعد منظوری کے لیے بھیجا جائے گا اور پھر امکان ہے کہ آئندہ برس تک اسے تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img