Wednesday, November 30, 2022
spot_img

رابی پیرزادہ کے فن پاروں کی نمائش!

فن خطاطی کے فروغ اور نئی نسل کو اسلامی فنون کی جانب راغب کرنے کے لیے سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

رنگوں کا حسین امتزاج، روایتی رسم الخط،، فن خطاطی کے نادر نمونوں کی نمائش سب کے دلوں کو چھو گئی۔ ماضی کی معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے فن موسیقی کو خیرباد کہا تو فن خطاطی سے دل لگا لیا۔ رنگوں کا سہارا لیا اور قرانی آیات اور اسمائے مبارک کو خوبصورتی سے کینوس کی زینت بنا دیا۔

نمائش میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور رابی پیرزادہ کی کاوش کو خوب سراہا۔ فن خطاطی کے نادر نمونوں سمیت عبائے، تسبیح اور جائے نماز بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز رہیں۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img