Tuesday, September 27, 2022
spot_img

جرمنی میں شدید بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 55 ہو گئی

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 55 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 1300 سے زائد لاپتہ ہیں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں کے باعث متعدد گاؤں اور قصبے پانی میں ڈوب گئے، عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں جب کہ کئی افراد بے سروسامان کے عالم میں کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔

جرمن محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جب کہ کئی علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے۔ دوسری جانب جرمن انتظامیہ نے موجودہ صورتحال کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img