Thursday, July 29, 2021
spot_img

آپریشن کے ذریعے نوجوان کے منہ سے 82 دانت نکال دئے گئے!

بھارتی شہر پٹنا میں ایک 17 سالہ لڑکے کے منہ سے 82 دانتوں کے خاتمے کے لیے کامیاب آپریشن کیا گیا۔

نتیش کمار نامی نوجوان گزشتہ 5 سالوں سے اوڈونٹوما کے مرض میں مبتلا تھا جو کہ ٹیومر کی ایک قسم ہے جس میں دانتوں کی غیر معمولی نشوونما ہوتی ہے۔

گزشتہ کئی سالوں سے علاج نہ کروانے کی صورت میں نتیش کی حالت بگڑ گئی تھی جو آپریشن کے بغیر ٹھیک نہیں ہوسکتی تھی، نتیش کے نچلے حصے کے جبڑے عام لوگوں سے مختلف تھے جو اس کے چہرے پر واضح تھے۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ تین گھنٹے کے دوران دونوں جبڑوں میں پھیلنے والے ٹیومر کی سرجری کی گئی جس کے بعد نتیش کے منہ سے ان اضافی دانتوں کو ختم کردیا گیا ہے اور اب وہ بالکل صحتمند اور تندرست ہے.

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img