Tuesday, November 30, 2021
spot_img

ایبٹ آباد: پڑوسی نے 2 معصوم بچوں اور ان کی دادی کو قتل کر دیا

ڈونگا گلی میں ایک شخص نے اپنے پڑوس میں رہائش پزیر 2 بچوں اور ان کی دادی کو گلے کاٹ کر قتل کردیا۔

ایبٹ آباد کے تھانہ ڈونگا گلی کی حدود می واقع علاقے سمبر سیر عربی میں ایک شخص نے پڑوس میں رہائش پزیر 2 بچوں اور ان کی دادی کو گلے کاٹ کر قتل کردیا۔ ملزم نے بچوں کی ماں کو بھی شدید زخمی کردیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ملک اعجاز خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ملزم معین نے اپنے پڑوسی عامر عباس کے گھر پر دستک دی اور دیگچہ مانگا ،75سالہ تاج بی بی نے دروازہ کھولا ، اس نے اندر آکر ضیف خاتون پر چھری کے وار کیے پھر اس کی بہو کے کمرے میں داخل ہوا اور افشاں بی بی زوجہ عامر عباس کو بھی چھری کے وار سے زخمی کیا۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img