Tuesday, October 19, 2021
spot_img

اڑنے والی کار کے بعد دنیا کی پہلی فلائنگ موٹر سائیکل بھی اڑان کیلئے تیار!

سلوواکیہ میں فلائنگ کار کی کامیاب آزمائشی پرواز کے بعد کیلی فورنیا میں دنیا کی پہلی اڑنے والی فلائنگ موٹر سائیکل کو آخری آزمائش درکار ہے جس کے بعد یہ حقیقت کا روپ دھار لے گی۔

فلائنگ موٹر سائیکل کے خالق ڈیوڈ میمان ایک پرجوش ہواباز ہیں، وہ لاس اینجلس میں قائم جیٹ پیک ایوی ایشن (ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ) ایئر کرافٹ مینوفیکچرنگ ادارے کے بانی اور سی ای او ہیں۔

پہلی فلائنگ موٹر سائیکل کی ایڈورٹائزنگ شروع کردی گئی ہے، ان کی کمپنی کا کارنامہ ہے کہ انہوں نے دنیا کی پہلی پورٹیبل جیٹ پیک کو کامیابی سے بنایا ہے۔

دی اسپیڈر کی قیمت تین لاکھ 80 ہزار ڈالر یعنی پانچ کروڑ پاکستانی روپے کے برابر ہے یہ دورانِ پرواز ازخود سیدھا ہوتا ہے جس کے لیے اسٹیبلائزر اور جائرواسکوپ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

یہ موٹرسائیکل جیٹ ٹربائن انجن کی بدولت اڑتی ہے اور زیادہ سے زیادہ 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک جاپہنچتی ہے۔ دی اسپیڈر مسلسل 20 منٹ تک 15 ہزار فٹ کی بلندی پر محو پرواز رہ سکتی ہے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img