Thursday, July 29, 2021
spot_img

کورونا مزید 40 پاکستانیوں کی جان لے گیا، مثبت کیسز کی شرح 6.26 فیصد ہو گئی!

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد سے انتقال کر گئے اور 2579 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41186 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2579 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 40 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.26 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 22888 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 96 ہزار 451 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 939 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 34 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 51529 ہو گئی ہے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img