Thursday, July 29, 2021
spot_img

گلگت بلتستان: بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گزشتہ تین روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد زمینی رابطے منقطع ہوگئے۔

غذر کے بالائی علاقے داملگن میں لینڈ سلائیڈنگ سے تحصیل یاسین کا زمینی رابطہ گزشہ روز سے منقطع ہے جب کہ گوپس چرتوئی کے مقام پربھی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے باعث گلگت چترال روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔

ادھر دریائی کٹاؤ کی زد میں آنے سے اشکومن روڈ آج چوتھے روز بھی بند ہے، بلہنز سے بدصوات تک گلیشیئر سرکنے سے روڈ تباہ ہوگئی۔

ایمت کے بالائی دیہات کا زمینی رابطہ بھی گزشتہ پانچ روز سے منقطع ہے، اس کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی سڑکوں پر پتھر اور مٹی کے تودے گرنے سے رابطہ سٹرکیں بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img