Thursday, August 11, 2022
spot_img

عاطف اسلم نے کس کس کو اپنا دل قرار دے دیا؟

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اہلیہ سارہ بھروانہ اور بیٹے کے ہمراہ عید کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

عاطف اسلم نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی عید کی تصویریں اپنے چاہنے والوں کو دِکھائیں۔

گلوکار نےاپنی پہلی انسٹاگرام اسٹوری میں اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس میں عاطف اسلم نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کی اہلیہ سفید لباس میں ملبوس ہیں اور اُن کا چہرہ واضح نظر نہیں آرہا۔
اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے کیپشن میں اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

اس کے علاوہ عاطف اسلم نے اپنی دوسری انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں اُن کی اہلیہ کو بیٹے کا ہاتھ چومتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عاطف اسلم نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تُو میرا دل۔‘

گلوکار اور اُن کی اہلیہ کی یہ دلکش تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جہاں مداح محبت بھرے تبصرے کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ سال 2013ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جس کا نام احد ہے۔

گلوکار کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش سال 2019 میں ہوئی تھی۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img