Tuesday, September 27, 2022
spot_img

شاور کے بند سوراخ کھولنے کا انتہائی آسان طریقہ

اکثر شاور کے سوراخ بند ہونے سے پانی کا پریشر کم ہو جاتا ہے جس کے باعث نہاتے وقت الجھن کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان بند سوراخوں کو بڑی آسانی سے کھول کر اس پریشانی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ کیسے؟ آئیے جانتے ہیں۔

برابر مقدار میں پانی اور سرکہ ملا اس کو پلاسٹک کے ایک شاپنگ بیگ میں ڈالیں۔ شاپر کو شاور ہیڈ کے ساتھ اس طرح باندھ دیں کہ شاور کے سوراخ پانی اور سرکے کے مرکب میں اچھی طرح ڈوب جائیں۔

ایک گھنٹے تک شاپر یونہی بندھا رہنے دیں، اس سے شاور کے سوراخوں میں پھنسا مواد ابل کر نرم ہو جائے گا، اب شاپر کھول کر سوراخ اچھی طرح صاف کر لیں۔ لیجئے! آپ کے شاور کا پریشر بحال ہو گیا۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img