Tuesday, September 27, 2022
spot_img

پاکستانی کوہِ پیما کا عالمی ریکارڈ، کم عمری میں کے ٹو سر کر لی!

پاکستانی کوہِ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر کے سب سے کم عمری میں یہ اعزاز اپنے نام کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

شہروز کے والد کاشف سلمان کے مطابق شہروز نے آج صبح 8 بج کر دس منٹ پر کے ٹو سر کی، 19 سالہ شہروز کاشف کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

والد نے کہا کہ شہروز کاشف نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔8 ہزار 611 میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری سب سے بلند چوٹی ہے۔

شہروز کے فیس بُک پیج پر ان کی مہم جوئی کی لائیو اپڈیٹس بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔

شہروز کاشف دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے پہلے جبکہ دنیا کے چوتھے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں، شہروز کاشف نے 2 ماہ پہلے 11 مئی کو ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف 17 برس کی عمر میں پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک سَر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بھی ہیں۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img