Tuesday, September 27, 2022
spot_img

کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں اضافہ جاری، مثبت کیسز کی شرح 6.6 فیصد ہو گئی

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں۔

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 262 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 39 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 123 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6.6 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 87 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 11 ہزار 708 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 59 ہزار 899 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 722 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 28 ہزار 722 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img