Thursday, August 11, 2022
spot_img

دلہن کا رخصتی سے انکار، دلہا نے گھر کے باہر ڈیرے جما لئے!

چوک سرور شہید میں عین رخصتی کے وقت دلہن نے دلہا کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں دلہن نے دلہا کے ساتھ عین رخصتی کے وقت جانے سے انکار کیا تو دلہا نے باراتیوں سمیت دلہن کے گھر کے باہر ڈیرے ڈال دیے۔

لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ اب معلوم ہوا ہے کہ دلہے کی ہاتھ کی تین انگلیاں نہیں ہیں، لڑکی نے دلہے کا کٹا ہاتھ دیکھ کر ساتھ جانے سے انکار کیا۔

دلہا کا کہنا ہے کہ لڑکی والوں کا بھی شادی پر سارا خرچ ہم نے اٹھایا تھا، لڑکی والوں نے میرے ساتھ دھوکا کیا ہے۔

دلہن کی جانب سے انکار کے بعد دلہا پانچ گھنٹوں کے بعد باراتیوں کے ساتھ خالی ہاتھ واپس لوٹ گیا۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img