Tuesday, September 27, 2022
spot_img

گھریلو اختلافات پر فائرنگ، بھائی کے ہاتھوں بھائی، بھابھی اور بھتیجا قتل

اسلام آباد: تھانہ شمس کالونی کی حدود میں گھریلو اختلافات پر سگے بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ شمس کالونی کے علاقے H-13 کے نواحی گاؤں بوکراں میں بھائی کی فائرنگ سے بھائی، بھابھی اور بھتیجا جاں بحق ہوئے جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم وقاص اور مقتولین ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے اور گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img