Tuesday, September 27, 2022
spot_img

آج سے پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی!

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے صوبہ پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون سیزن کے تحت بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارشیں ہورہی ہیں جبکہ بعض شہروں میں آئندہ دنوں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ پنجاب بھر میں اگلے چند روز تک جاری رہے گا، بارشوں سے صوبے کے میدانی نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

دریائے جہلم میں نچلے درجہ کے سیلاب کا بھی اندیشہ ہے۔

دوسری جانب صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ رات میں خضدار اور گردونواح میں بارش ہوسکی ہے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39ڈگری ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

ادھر کراچی میں بھی موسم خوشگوار ہے، صبح سویرے ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img