Sunday, September 26, 2021
spot_img

بھارت: دو ریاستوں کی پولیس میں‌ جھڑپیں، 6 اہلکار ہلاک، متعدد افراد زخمی

بھارتی ریاست میزورام اور آسام کی سرحد پر جھڑپوں کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام اور میزورام کے درمیان جاری سرحدی تنازع کے باعث شروع ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور پولیس سپرٹنڈنٹ سمیت 80 سے زائد افراد بھی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریاست میزورام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آسام پولیس نے پہلے سرحد عبور کی اور پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ کیا جس کے بعد نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور پولیس پر فائرنگ بھی کی۔

دوسری جانب آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے میزورام پولیس پر فائرنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس واضح ثبوت ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزورام پولیس نے لائٹ مشین گن سے فائرنگ کی تاہم یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img