Tuesday, October 19, 2021
spot_img

سعودی عرب کی خوشحالی پاکستان کی ترقی ہے: شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی خوشحالی پاکستان کی ترقی ہے، دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، مشکل حالات میں سعودیہ کی معاونت پر مشکور ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی، معاشی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر بات چیت ہوئی، سعودی عرب کی خوشحالی اور ترقی کو اپنی ترقی سمجھتے ہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب میں مذہبی، ثقافتی، برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، مشکل حالات میں سعودی قیادت کی جانب سے معاونت پر مشکور ہیں، مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کا مؤقف قابل ستائش ہے، او آئی سی میں مثبت کردار پر سعودی قیادت کے شکر گزار ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی سالمیت کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں، ہر پاکستانی کے دل میں سعودی عرب کیلئے والہانہ عقیدت ہے، اعلیٰ سطح رابطوں سے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملی، جامع مذاکرات سے افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالا جائے، افغان مسئلے کے حل کیلئے دنیا افغان قیادت پر زور دے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img