Sunday, September 26, 2021
spot_img

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 76 افراد کا انتقال، 4497 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس میں تیزی آئی ہے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے 76 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 7.5 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 59 ہزار 707 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4497 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,020,324 ہوگئی ہے جن میں سے 937,354 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 76 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 209 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح7.53 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے.

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img