Saturday, April 17, 2021
spot_img

یو اے ای میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

متحدہ عرب امارات کے ماہرینِ فلکیات نے رمضان المبارک کی متوقع تاریخ کا اعلان کردیا۔

عرب یونین برائے خلا باز اور اسپیس سائنس کے سربراہ ابراہی الجروان نے گلف نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کی تاریخ سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان کے چاند کی پیدائش 12 اپریل 2021 بروز پیر مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کے قریب ہوگی.

ابراہی الجروان نے بتایا کہ 13 اپریل کو بروز منگل چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ اس اعتبار سے پہلا روزہ بدھ کے روز ہو گا۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ماہِ شوّال کا چاند 13 مئی کی شام نظر آئے گا، اس حساب سے عید الفطر 14 مئی بروز جمعے کو ہوگی۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

148,181FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img