Sunday, September 26, 2021
spot_img

اداکارہ صبورعلی نے اب تک انسٹاگرام سے کیا سیکھا ہے؟

اداکارہ صبور علی اور اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر اداکاروں کو ٹرولنگ کا نشانہ بنانے والے صارفین سے متعلق گفتگو کی ہے۔

صبورعلی اداکار منیب بٹ کے ہمراہ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں جلوہ گر ہوئی تھیں جہاں میزبان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے شوبز کی دونوں شخصیات کی جانب سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

دوران شو میزبان نے منیب بٹ کو قربانی کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ آیا آج کل لوگ اداکاروں کے حوالے سے اتنے فیصلہ کن (jugdmental) کیوں ہوگئے ہیں؟کوئی زیادہ کرے تو کہتے ہیں یہ زیادہ دکھاوا کررہا ہے اورکوئی قربانی نہ دکھائے تو کہا جاتا ہے یہ برگرز ہیں اس لیے۔

اس پر اداکار منیب بٹ کا کہنا تھا کہ میرےخیال میں ایسا اس لیے ہے کہ سوشل میڈیا آجانے کے بعد ہر شخص اپنی رائے دیتا ہے اور آج ہر شخص کے ہاتھ میں فون ہے اس لیے وہ فوراً اپنی رائے دیتا ہے۔

منیب نے کہا کہ قربانی کریں لیکن دکھاوے کے لیے نہ کریں، سوشل میڈیا پر نہ بھی ڈالا جائے تو خیر ہے لیکن اگر آپ سوشل میڈیا پر ڈالیں گے تو لوگ تبصرے تو کریں گے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اداکارکا کہنا تھا کہ اچھے بھلے ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنہوں نے جعلی اکاؤنٹ صرف اپنی فرسٹریشن نکالنے کے لیے ہی بنا رکھے ہیں۔

اسی موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صبورعلی نے کہا کہ میں نے انسٹاگرام سے اب زیادہ تر گالیاں ہی سیکھیں ہیں جو کہ ہمیں پڑتی ہیں۔

صبورعلی کی بات پر میزبان نے بھی بتایا کہ انہیں بھی روز صبح 10 بجے باقاعدگی سے ارطغرل نامی فیک آئی ڈی سے نامناسب میسیجز بھیجے جاتے ہیں جنہیں وہ ڈیلیٹ نہیں کرتے ہیں اور نہ بلاک کرتے ہیں۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img