Sunday, September 26, 2021
spot_img

شادی کے کیک کا ٹکڑا نیلامی کیلئے تیار، رقم کتنے پاؤنڈ ہو سکتی ہے؟

برطانوی شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا اسپینسر کی شادی کے 40 سال پرانے کیک کا ٹکڑا نیلامی کے لیے تیار ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی کے کیک کی نیلامی کی رقم £ 500 تک ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلسٹر شائر کے ڈومینک ونٹر اوکشنیرز سے تعلق رکھنے والے کرس ایلبری نے اس کیک کے ٹکرے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ بالکل اچھی حالت میں ہے لیکن ہم اسے کھانے کا مشورہ نہیں دیتے ۔‘

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ کیک ملکہ کی والدہ کے گھر والوں میں سے ایک فرد کو دیا گیا تھا جنہوں نے اسے آج تک محفوظ رکھا۔

مسز اسمتھ نے اسے پرانے پھولوں کے کیک ٹن میں رکھا اور ہاتھ سے بنے ہوئے لیبل سےاسے ٹیپ کیا جس پر لکھا ہوا ہے کہ ’شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی شادی کےکیک کوخیال سے رکھیں۔‘

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس کیک کی نیلامی 11 اگست کو ہوگی۔ٰ

یاد رہے کہ شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا نے 29 جولائی 1981 کو سینٹ پالز کیتھیڈرل میں شادی کی تھی، ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے سے پہلے اس شاہی جوڑے کےہاں دو بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری پیدا ہوئے تھے جبکہ طلاق کے ایک سال بعد 1997 میں، پیرس میں ایک المناک حادثے میں شہزادی ڈیانا کا انتقال ہوگیا تھا۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img