Sunday, September 26, 2021
spot_img

امریکا کا افغانستان میں دہشتگردی کے کیمپ نظر آنے پر کارروائی کا اعلان!

امریکا نے افغانستان میں دہشتگردی کے کیمپ نظر آنے پر کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اردو ترجمان زیڈ تارار نے نجی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے، بھارت کے ساتھ شراکت بھی انتہائی ضروری ہے۔

افغانستان میں پُرتشدد واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے زیڈ تارار کا کہنا تھا کہ افغان فوج اور طالبان میں جھڑپوں پر افسوس ہے، افغان حکومت سے امریکا کا تعاون جاری رہے گا، کابل پر طالبان کی حکومت قائم ہونا ابھی مفروضہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے پڑوسیوں پر فرض ہے کہ قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردوں کی مدد نہ کریں۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img