Sunday, September 26, 2021
spot_img

علیزے گبول نے اپنا انسٹاگرام اکائونٹ پرائیویٹ کردیا، وجہ کیا بنی؟

خبریں ہیں کہ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے دوسری شوہر کی شناخت عیاں ہونے پر اپنا انسٹاگرام پرائیویٹ کردیا۔

رواں برس فروری میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ علیزے گبول نے دبئی میں خاموشی سے شادی کرلی اور ماڈل نے اس وقت انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی دوسری زندگی کا آغاز ہوگیا۔

علیزے گبول نے 19 فروری کو ایک مرد کی جانب سے انگوٹھی پہنائے جانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی نئی زندگی کی شروعات ہوگئی اور ساتھ ہی انہوں نے اس پر خدا کے شکر بھی ادا کیا تھا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ ان کی دوسری شادی ہوئی ہے یا منگنی؟

لیکن خبریں تھیں کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی اور اب ان کے شوہر کی شناخت عیاں ہونے پر اداکارہ نے انسٹاگرام اکائونٹ پرائیوٹ کردیا۔

علیزے گبول کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالورز ہیں اور انہوں نے ماضی میں کبھی بھی ایپ کو پرائیویٹ نہیں بنایا، تاہم 29 جولائی سے اداکارہ کا انسٹاگرام پرائیوٹ ہو چکا ہے۔

اب علیزے گبول کے انسٹاگرام پر ان کی کوئی بھی پوسٹ اور تصویر نظر نہیں آ رہی جب کہ انہیں فالو کرنے پر بھی رکیسٹ پینڈنگ میں جا رہی ہے۔

ماڈل و اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام کو ایک ایسے وقت میں پرائیوٹ بنایا گیا ہے جب کہ خبریں تھیں کہ ان کے دوسرے شوہر کی شناخت عیاں ہوگئی۔

علیزے گبول کے دوسرے شوہر کے حوالے سے متعدد شوبز ویب سائٹس نے بتایا کہ حال ہی میں ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے صنعت کار ملک ریاض کے بھتیجے زوریز ملک سے شادی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں علیزے گبول کے انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران ایک خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ نے خود سے کم عمر ارب پتی شخص سے شادی کی ہے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img