Sunday, September 26, 2021
spot_img

ذیابیطس کا شکار افراد میں شوگر لیول متوازن بنانے کی نئی اور مؤثر دوا

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ معدے میں تیزابیت کم کرنے والا ایک مادہ اینٹاسیڈ ذیابیطس کے مریضوں میں شوگر لیول کو متوازن کرنے میں بھی مؤثر ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرنل آف کلینیکل اینڈو کرینولوجی اینڈ میٹابولزم میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کچھ اینٹاسیڈ (Antacids) ایسے بھی ہیں جو ذیابیطس سے متاثرہ افراد میں بلڈ شوگر لیول کو بہتر کرتے ہیں۔انھی میں سے پروٹون پمپ انہیبیٹرز ( پی پی آئی) بھی ہیں، جنھیں عام طور پر اینٹاسیڈ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، اور جو ذیابیطس کے مریضوں کے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

جو لوگ ہاضمے کے مسائل سے دوچار ہیں، جیسے پیٹ میں جلن اور گیس کی تکلیف، انھیں اپنے ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد اینٹاسیڈ لینی چاہیے، اس کے علاوہ جو لوگ صحت سے متعلق مسائل کی وجہ سے زیادہ دوائیاں لیتے ہیں، انھیں بھی صبح کے وقت خالی پیٹ میں سب سے پہلے اینٹاسیڈ دوا لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

Advertisementspot_img

Related Articles

Stay Connected

147,135FansLike
8,890FollowersFollow
1,236SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles

- Advertisement -spot_img